پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

14 Apr, 2019 | 05:16 PM

Arslan Sheikh

( قیصر کھوکھر ) پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے اکھاڑ پچھاڑ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم فضیل اصغر کو ایڈیشنل ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کو سیکرٹری خزانہ لگا دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری خوراک شوکت علی کو تبدیل کر کے سیکرٹری ایریگیشن لگا دیا گیا ہے جبکہ واصف خورشید کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ محمد شعیب اکبر کو پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم کا عارضی چارج دیدیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو سیکرٹری ایریگیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔

احمد رضا سرور کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ گریڈ 20 کے افسر نبیل احمد اعوان کو سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لگا دیا گیا۔ شوکت علی کو سیکرٹری زراعت، نسیم صادق کو سیکرٹری فوڈ، ڈاکٹر راحیل صدیقی کو سیکرٹری خزانہ اور سید علی مرتضی کو سیکرٹری ہوم لگا دیا گیا۔

دوسری جانب عبداللہ سنبل کو سیکرٹری سروسز، سیکرٹری ایکسائز شیر عالم مسعود کی خدمات وفاق کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ بابر شفیع کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

مزیدخبریں