ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسیحی برادری آج پام سنڈے منا رہی ہے

 مسیحی برادری آج پام سنڈے منا رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42) لاہور سمیت پاکستان بھر میں مسیحی برادری آج پام سنڈے جوش و خروش سے منا رہی ہے، اس دن کی مناسبت سے گرجا گروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان بھر میں مسیحی برادری آج پام سنڈے مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، اسی مناسبت سے لاہور کے کیتھڈرل چرچ میں خصوصی تقریب کا انعقاد  کیا گیا جس میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد  نے شرکت کی، پام سنڈے کے موقع پر بچوں نے خصوصی گیت بھی پیش کیے، تقریب میں ملک و قوم کی سلامتی اور شہدا سانحہ کوئٹہ کے لئےخصوصی دعا بھی کی گئی۔

الیگزینڈر جان ملک نے کہا کہ یسوع مسیح نے محبت کا پیغام دیا، وہ بھی اس پرعمل کر کے محبت پھیلا رہےہیں تاکہ پاکستان امن کا گہوارہ بنے،ڈین کیتھڈرل چرچ پادری شاہد معراج نے کہا کہ آج سے مقدس ہفتے کا آغاز ہوا ہے جو محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔

واضح رہے کہ پام سنڈے روایتی طور پر حضرت عیسیٰ کے یروشلم میں داخلے سے منسوب ہے ، مسیحی برادری کی روایات کے مطابق کل پیر سے مقدس ہفتے کا آغاز ہو گا، آئندہ جمعہ کے روز مسیحی برادری اپنا گڈ فرائی ڈے کا تہوار منائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer