"ماحول کی بہتری کیلئے ہر شہری کو اپنا کردارادا کرنا چاہیے"

14 Apr, 2019 | 02:52 PM

Sughra Afzal

(عمر اسلم) تحریک انصاف کے رہنما ملک ندیم عباس بارا نے خیابان قائد کوآپریٹو سوسائٹی میں پودا لگایا، کہتےہیں کہ سوسائٹی میں پندرہ ہزار پودے لگائیں گے۔

پودا لگانے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما ملک ندیم عباس بارا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کی بہتری کے لیے ہر شہری کو اپنا کردارادا کرنا چاہیے، آئندہ نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر فرد اپنے حصے کا پودا لگائے۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری خیابان قائد سوسائٹی جاوید اقبال بابر، عمران اقبال، شکیل احمد، چودھری الیاس، رانا شوکت، جمیل لودھی اور ظفر سندھو سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں