ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگی گاڑیاں استعمال کرنیوالوں کی بھی شامت آگئی، چیف جسٹس نے اہم رپورٹ طلب کرلی

مہنگی گاڑیاں استعمال کرنیوالوں کی بھی شامت آگئی، چیف جسٹس نے اہم رپورٹ طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لمبی لمبی گاڑیوں میں پھرنے والو ں کی بھی باری آ گئی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزراء اور سرکاری افسران کے زیراستعمال لگژری گاڑیوں پر ازخودنوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی بریفنگ کے دوران لگژری گاڑیوں کے استعمال کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی صوبائی محکموں سے لگژری گاڑیوں کے استعمال پر رپورٹ طلب کرلی۔

خبر پڑھیں۔۔۔ پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت، اہم شخصیت گرفتار

چیف جسٹس  نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کتنے وفاقی وزراء اور سرکاری افسران حیثیت سے زیادہ گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔چیف جسٹس نے بڑا حکم دیدیا، سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین خوشی سے نہال

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج سانحہ ماڈل ٹائون ازخود نوٹس کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کی۔