وجہ غربت یا کچھ اور،امرسدھو کا رہائشی محبوب اپنی ہی جان کا دشمن بن گیا

14 Apr, 2018 | 02:11 PM

Read more!

(عثمان خان) گھریلو جھگڑے سے تنگ محبوب ارشد نامی شخص نے جیل روڈ پر لیٹ کر دھرنا دے دیا، جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

 یہ خبر پڑھیں۔۔شریف خاندان سوگ میں ڈوب گیا، اہم شخصیت انتقال کرگئی

تفصیلات کے مطابق چونگی امرسدھو کے رہائشی ارشد محبوب کی گھر میں والدین کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر ارشد محبوب نے جیل روڈ پر لیٹ کر دھرنا دے دیا۔ ارشد محبوب کا کہنا تھا کہ والدین میری بات نہیں مانتے، وزیراعلی ٰپنجاب شہباز شریف آکر میری مدد کریں۔ دھرنے کے باعث مصروف شاہراہ جیل روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔مہنگی گاڑیاں استعمال کرنیوالوں کی بھی شامت آگئی، چیف جسٹس نے اہم رپورٹ طلب کرلی
 شادمان پولیس نے موقع پر پہنچ کر ارشد سے مذاکرات کرنے کے بعد دھرنا ختم کرا دیا۔

مزیدخبریں