(سٹی42) چیف جسٹس آف پاکسستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے اور لاہور ہائیکور ٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق زیر سماعت تمام مقدمات دو ہفتوں میں نمٹانے کا حکم دے دیا ۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت، اہم شخصیت گرفتار
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں 2رکنی بنچ نےسانحہ ماڈل ٹاؤن ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، پراسیکیوٹر جنرل نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دونوں مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز اعوان کو روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرنے کاحکم دیتے ہوئے جج اعجازاعوان کی چھٹی منسوخ کر دی۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔غریب عوام کیلئے ایک اور جھٹکا ، رمضان بازاروں کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ماورائے قانون کوئی اقدام نہیں کرینگے، میرے ججز کی عزت نہ کرنیوالا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔شہباز شریف کی مدد حاصل کرنے کیلئےشہری نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی
چیف جسٹس آف پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر کرنے،لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق زیر سماعت کیسز کو 2 ہفتوں میں نمٹانے اور جسٹس علی باقر نجفی رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا ۔
ماڈل ٹاؤن متاثرین کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے نوٹس لینے پرشکرگزار ہیں، اب ہمیں انصاف ضرور ملے گا۔