ڈائریکٹر ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا 

13 Sep, 2024 | 10:18 PM

عرفان ملک: ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز خان  ورک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔

سرفراز خان  20 ویں گریڈ کے افسر ہیں جو وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے ایف آئی اے میں  اپنی ذمہ داریاں  نبھا رہے تھے ۔  ان کو او ایس ڈی  بنا کر  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے  کا کہا گیا ہے ۔ نوٹیفیکشن  بھی جاری کردیا گیا 

مزیدخبریں