ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بننے کیلئے سینئیر ترین جج ہونا ضروری نہیں

اب ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بننے کیلئے سینئیر ترین جج ہونا ضروری نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے تقرری کیلئے سینیارٹی ختم کرنے پر اتفاق رائے ہوگیا۔

جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس کے بعد ایک رسمی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے  آئین کے آرٹیکل175 کی سب کلاز4 کے تحت2010 میں جوڈیشل کمیشن کے رولزبنائے گئے۔  

مسلسل مطالبہ کیا جارہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے رولز کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔  چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے 8 دسمبر 2023 کو دو ججز پر مشتمل کمیٹی بنائی جس میں جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس ریٹائرڈ منظوراحمد شامل تھے۔ 

یٹی میں ہائیکورٹس کے سینیئر ججز، اٹارنی جنرل، پاکستان بارکونسل اورصوبائی بارکونسلز کے نمائندے شامل تھے، آج اجلاس میں کمیٹی نے رولزمیں ترمیم کا ڈرافٹ جوڈیشل کمیشن میں پیش کیا اور ارکان کی رائے لی۔

 جوڈیشل کمیشن نے کمیٹی کے رولز ڈرافٹ مسودے پر تجاویز اتفاق رائے سے منظورکرلیں، اجلاس میں ججز کی تقرری کیلئے مختلف کیٹیگریز پر تجاویز لی گئیں، منظور شدہ تجاویز پر متفقہ مسودہ چیف جسٹس اور سینیئر پیونی جج اگلے اجلاس میں پیش کریں گے اور آئندہ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے قواعد میں تبدیلی کے حوالے سے تجاویزکا متفقہ مسودہ پیش کیا جائے گا۔

جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 28 ستمبر کو صبح 10 بجے ہوگا۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری کیلئے سینیارٹی ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کیلئے 3 نام بھیجے جائیں گے جن میں سے چیف جسٹس ہائیکورٹ کا تقررکیا جائے گا۔

جوڈیشل کمیشن کے آج سپریم کورٹ آٖ پاکستان مین ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت   چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کی۔