ویب ڈیسک : گورنرپنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا ہماری نسل کو غلط راستے پرچلا رہا ہے، اگراس میں پی ٹی آئی اوربانی پی ٹی آئی شامل ہےتو پی ٹی آئی اوراسکے حواریوں کا کیس آرمی عدالتوں میں چلنا چاہیے ۔
گورنرپنجاب نے لاہورمیں ہونے والے ایک سیمینار میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی آرمی کےساتھ کھڑا ہونا ہے، جس دن یہ ادارے ختم ہوگئے اس دن یہ ملک نہیں چل سکتا ۔ہم اپنا نقصان کر لیں گے لیکن ایسا کچھ نہیں ہونےدیں گےجس سےملک کونقصان ہو ۔
سلیم حیدر نے کہا کہ 9 مئی ملک کےساتھ بہت بڑی زیادتی ہے، جب تک سزا جزا نہیں ہوگی توقع نہیں کرسکتے کہ اس طرح کے واقعات رک جائیں گے، دشمنی کرنی ہےتو نااہل کو سیٹ پربٹھا دیں۔ سوشل میڈیا ہماری نسل کو غلط راستے پرچلا رہا ہے، اگراس میں پی ٹی آئی اوربانی پی ٹی آئی شامل ہےتو پی ٹی آئی اوراسکے حواریوں کا کیس آرمی عدالتوں میں چلنا چاہیے۔اگر نومئی کے ملزمان کو چھوڑ دیں گے تو پھرانصاف کا نظام کیسے قائم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا صدام حسین کی طرح ہے۔دس بیس سال کے لیےملک پر بیٹھوں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔