زاہد چوہدری : لاہورمیں ڈینگی وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا ۔ چوبیس گھنٹے میں مزید 6مریض ہسپتالوں میں پہنچ گئے ۔ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکامشورہ دےدیا
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 6 نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔جبکہ دیگرشہروں میں 42 مریض ہسپتالوں میں پہنچ گئے ۔
راولپنڈی میں سب سے زیادہ 32 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ صحت عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے شہری احتیاط کریں ۔