ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکول ٹرانسپورٹ کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

 اسکول ٹرانسپورٹ کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  ڈی سی چکوال قرۃ العین ملک نے اسکول ٹرانسپورٹ کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ۔ 

پنجاب کے شہر چکوال اور تلہ گنگ میں اسکول ٹرانسپورٹ کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈی سی چکوال کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سی ای او ایجوکیشن، ٹریفک حکام، اسکولز ایسوسی ایشنز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام اسکولز جانے والے رکشوں، وینز ڈرائیورز کے لائسنس یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی یقینی بنائے جائیں۔

ڈی سی چکوال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول، چوکیدار بچوں کے بحفاظت داخلے اور اخراج کی نگرانی کریں گے۔ والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچوں کا سفر محفوظ ہو، ایس او پیز کے نفاذ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں اسکول وینز میں سلنڈر پھٹنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ مظفر گڑھ میں اسکول وین میں سلنڈر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 بچے زندہ جل گئے تھے جبکہ 10 زخمی ہوگئے تھے۔