عابد چوہدری : مغلپورہ میں جعلی پیر متاثرہ خواتین کے ہتھے چڑھ گیا
متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ ملزم جادوٹونےکے لئے خواتین کی نازیبا و یڈیو بنواتا تھا،ملزم نصیر نازیبا و یڈیو بناکر بلیک میل کرکے رقم بٹورتا تھا،ملزم نصیرکےموبائل سے درجنوں لڑکیوں کی نازیبا و یڈیوز بھی برآمد ہوئیں
محبوب کو قدموں میں لانے ، پسندکی شادی کروانے کے دعوے کرنے والے پیر نے خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنوائیں ۔ ملزم نے لڑکیوں کو بلیک میل بھی کیا ،سچائی سامنے آنے پر جعلی پیر معافیاں مانگتا رہا ۔
متاثرہ خواتین نے جعلی پیر کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے ملزم نصیرکےساتھی اسامہ کوبھی شاہدرہ سے گرفتار کر لیا،موبائل سمیت دیگر اشیا قبضے میں لے کر ملزموں سےتحقیقات جاری ہیں