سٹی 42:وزیراعظم شہباز شریف کی ن لیگ کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے حالات بدلنے کا وقت آچکا، شرح سود میں مزید کمی ہوگی،
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پالیسی ریٹ میں کمی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے لیے ریلیف ہے، معاشی سمت درست ہورہی ہے،ہم نے سستی کا مظاہرہ نہیں کرنا، دن رات محنت کرنی ہے،آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلیے کوشاں ہیں،معاشی اشاریے بتا رہے ہیں معیشت کی سمت درست ہے، خواہش ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو،پاکستان کے حالات بدلنے کا وقت آچکا، شرح سود میں مزید کمی ہوگی، کٹھن راستہ کانٹوں سے بھرا ہے، دن رات محنت کریں گے،پاکستان جلد مشکلات سے جان چھڑا لے گا،امید ہے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم ہوجائے گا، ٹیکس نیٹ کے پھیلاؤ میں ابھی بہت خلا ہے،ٹیکس میں غبن ختم کرنے کیلیے محنت کررہے ہیں،
وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کو درست سمت پر گامزن قرار دیدیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا قوموں کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں،خواہش ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، دوبارہ مالیاتی ادارے سے رجوع نہ کرنا پڑے،