فلم ”ارداس ثربت دے بھلے دی“ پاکستانی سینماؤں کی زینت بن گئی

13 Sep, 2024 | 07:34 PM

ویب ڈیسک:  گپی گریوال کی فلم ”ارداس ثربت دے بھلے دی“ پاکستانی سینماؤں کی زینت بن گئی ۔ 

 ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے پیش کی جانے والی یہ فلم" کیری آن جٹا سیریز" کے سٹار گپی گریوال کی ڈائریکشن میں بنی ہے جو ایک اہم فیملی موضوع کی عکاسی کرتی ہے،اس فلم کے نمایاں فنکاروں میں گُرپریت گگی،جسیمین بھاسن، نرمل رشی سمیت مشرقی پنجاب کے دیگر معروف فنکار شامل ہیں۔

 ”ارداس ثربت دے بھلے دی“ اسلام آباد کے علاوہ لاہور ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، منڈی بہاؤالدین، بورے والا سمیت پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے،اس حوالے سے ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید کاکہناہے کہ ’’ارداس ثربت دے بھلے دی“ کو خاص طور پر فیملیز کیلئے بنایا گیا ہے اور یہ فلم اولاد بالخصوص بیٹیوں کے ساتھ روا رکھے جانے سلوک  کے بارے میں  مؤثر سماجی آگاہی لائے گی۔ 

مزیدخبریں