ویب ڈیسک : بلوچستان میں فشنگ ٹرالرز کے گجو نیٹ کے استعمال پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے محکمہ ماہی گیری کے معاملات کے حل کیلئے اجلاس ہوا جس میں دونوں صوبوں کے حکام نے سمندری حیات بچانے کیلئے مزید قانون سازی پر اتفاق کیا گیا۔ غیرقانونی ماہی گیری کی روک تھام کیلئےحکام نے ہر 2 ماہ بعد ملاقات پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں بلوچستان میں فشنگ ٹرالرز کے گجو نیٹ کے استعمال پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں صوبوں کے حکام غیرقانونی ماہی گیری کی روک تھام کیلئے تعاون کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کےمشیر سید نجمی عالم اور دیگر شریک ہوئے جب کہ بلوچستان فشریز کے پارلیمانی سیکریٹری برکت علی رند اور دیگر نے شرکت کی۔