ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوم کی عظیم قربانی سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے، آرمی چیف

 قوم کی عظیم قربانی سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے، آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی عظیم قربانی سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا ۔ 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے آج ضلع اورکزئی کا دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے وادی تیراہ اور گردونواح میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور جاری انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں پر جامع بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ ضم شدہ اضلاع میں استحکام یقینی بنانے کے کثیرالجہتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

آرمی چیف نے خیبر پختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو سراہا، انھوں نے افسران اور جوانوں کےساتھ  بھی بات چیت کی، انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے اور ہر قسم کے خطرے کےخلاف مؤثر جواب دینے کی تیاری کو سراہا اور دشمن و دہشتگرد گٹھ جوڑ کو شکست دینے اور غیرقانونی اسپیکٹرم میں سرگرمیاں ختم کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔

  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ کہا کہ قوم کی عظیم قربانی سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔ ہمارے شہداء کی قربانیاں قربانی کے جذبے کے ساتھ  لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا پاک فوج کے پی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔