سڑک پر بم دھماکہ، 8 سکیورٹی اہلکار زخمی

13 Sep, 2024 | 06:33 PM

سٹی42: قلات میں سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا ہونے سے وہاں سے گزرنے والی گاڑی مین سوار  قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے 8 اہلکار زخمی ہو گئے۔ 
  سڑک کے کنارے نصب کئے گئے  بارودی مواد کا دھماکا قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی کے گزرتے وقت ہوا۔  دہشتگردی کا یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے تخت جوہان میں ہوا۔  دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 8 اہلکار زخمی ہوئے۔

واقعہ سے متعلق مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں