اسرار خان: رواں سال 8 ماہ میں زیادتی کے 525، اجتماعی زیادتی کے 26 مقدمات جبکہ بدفعلی کے 365 مقدمات درج ہوئے
پولیس ریکارڈ کے مطابق زیادتی کے واقعات میں کینٹ ڈویژن 136 مقدمات کیساتھ سر فہرست ،صدر ڈویژن زیادتی کی 119 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ،اقبال ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن زیادتی کے 80، 80 مقدمات درج ہوئے ہیں ۔سٹی ڈویژن میں 77، سول لائنز ڈویژن میں زیادتی کی 33 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں
اجتماعی زیادتی کے واقعات میں صدر ڈویژن 7 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا،اقبال ٹاؤن اور کینٹ ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 6، 6 مقدمات درج ہوئے،سٹی ڈویژن میں 4، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 3 واقعات رپورٹ ہوا۔
بدفعلی کے واقعات میں کینٹ ڈویژن 91 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،صدر ڈویژن بدفعلی کی 75 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،سٹی ڈویژن بدفعلی کے 59 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 57، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بدفعلی کے 50 مقدمات درج ہوئے جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 8 ماہ کے دوران بدفعلی کے 33 واقعات رپورٹ ہوئے،
لاہور ریپ کے مجرموں کا گڑھ بن گیا، ہولناک اعداد و شمار سامنے آ گئے
13 Sep, 2024 | 06:14 PM