سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

13 Sep, 2024 | 06:04 PM

ویب ڈیسک : ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ 

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشنز کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2486 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 966 روپے پر پہنچ گئی ۔ 

صرافہ مارکیٹ میں آج چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے فی تولہ اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2950 روپے پر پہنچ گئی ۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 51 ڈالر فی اونس کا بڑا اضافہ ہوا ، انٹر نیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2566 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ۔ 

مزیدخبریں