پولیس اہلکاروں پر تشدد کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت

13 Sep, 2024 | 05:44 PM

ویب ڈیسک : سنگجانی جلسے میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور اسلحہ تاننے کا کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت، عامر ڈوگر شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، احمد چھٹہ ،شعیب شاہین سمیت دیگر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی گئی۔

درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی۔ عدالت نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر نوٹس جاری کرتے ہوئے  کل دلائل طلب کر لئے ۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزمان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کلعدم قرار دیا تھا، ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنایا گیا تھا ۔ 

جوڈیشل ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے وکلاء کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی، جس کے بعد عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر نوٹس جاری کر دیے ۔ 

مزیدخبریں