آئینی ترمیم کب آ رہی ہے؛ بلی تھیلے سے باہر آ گئی

13 Sep, 2024 | 05:40 PM

سٹی42: اہم آئینی ترمیم قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کئے جانے کے متعلق دو اہم وزرا کے متضاد دعوے سامنے آ گئے، سینئیر ترین وزیر ، خواجہ آصف  کے دبنگ اعلان سے متوقع آئینی ترمیم کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی لیکن وزیر قانون نے کوشش کی کہ کسی طرح بلی کو پکڑ دھکڑ کر دوبارہ تھیلے میں ڈال دیا جائے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے جمعہ کے روز صحافیوں کو بتا دیا  کہ کل ہفتہ کے روز  قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم  پیش کی جائے گی۔ 

آج پارلیمنٹ کی راہداری میں  صحافیوں نے خواجہ آصف سے سوال و  جواب کئے جن کے دوران خواجہ آصف نے بتایا کہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جس پر صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا کل کے اجلاس میں آئینی ترامیم لائی جا رہی ہیں؟

خواجہ آصف نے جواب دیا کہ جی کل اجلاس میں آئینی ترامیم پیش کریں گے۔  صحافی کی جانب سے دوسرا سوال کیا گیا کہ کیا آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے ہیں۔  خواجہ آصف نے کہا کہ جی ہمارے پاس آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے ہوچکے ہیں۔

 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کل آئینی ترمیم پیش کیے جانے کے متعلق سوال پر کہا کہ  فی الحال جو اپوزیشن کے ایم این ایز کا مسئلہ پڑا ہوا ہے اس پربات چیت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو گرفتاریاں ہوئی ہیں اس پر وزیر داخلہ کو بھی بلایا ہے، اس مسئلے پربھی وہ کہہ رہےہیں کہ پروڈکشن آرڈر رہیں گے، اجلاس رہے گا توپروڈکشن آرڈر رہے گا۔

اعظم نذیر تارڑ سے پوچھا گیا کہ کیا کل کوئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟جس پر اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ نہیں، مجھ سے زیادہ تو آپ کوپتا ہے۔

مزیدخبریں