ایشیا آئی کے ڈی کراٹے چیمپئن شپ؛ پاکستانی ہیرو نے سونے کا تمغہ جیت لیا

13 Sep, 2024 | 05:32 PM

ویب ڈیسک : پاکستان کے زین الدین ترین  چوتھی ایشیا آئی کے ڈی کراٹے چیمپئن شپ میں ایرنی کھلاڑی کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔

زین الدین کا تعلق کوئٹہ سے ہے، انہوں نے ایران کے شہر اصفہان میں انڈرایٹین کیٹیگری کے فائنل میں ایرنی کھلاڑی کو شکست دی ۔ اس کے علاوہ زین الدین ترین نےانفرادی کومیتے ایونٹ میں مائنس 50 کے جی ویٹ کیٹیگری میں براؤنز میڈل بھی حاصل کیا۔

واضح رہے کہ چوتھی ایشیا آئی کے ڈی کراٹے چیمپئن شپ میں 11 ایشیائی ممالک شریک تھے جب کہ مقابلوں میں 80 بین الاقوامی، ایشیائی اور قومی ریفری ججز بھی شامل تھے، جن میں پاکستان، عراق، تاجکستان، افغانستان، نیپال، عمان، سری لنکا، ترکمانستان، کویت، انڈونیشیا اور میزبان ملک ایران شامل تھے۔

مزیدخبریں