ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوا بازی کی صنعت کیلئے اچھی خبر

ہوا بازی کی صنعت کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جیٹ گرین، کیو ایئرویز، گو گرین ایر کے نام سے نئی مقامی ایرلائنز  پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ 

 ملک کے مختلف شہروں کیلئے متعدد نئی ایئر لائنز آپریشن شروع کرنے پرغور کیا جارہا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی مقامی ایرلائنز نے سی اے اے سے لائسنس اور اجازت نامے کے لیے رابطے کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایئر انڈس کی جانب سے بھی دوبارہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے سی اے اے سے رابطہ کیا گیا ہےجبکہ کیو ایوی ایشن اور لبرٹی ایئر کے نام سے بھی نئی ایرلائنز کے لیے سی اے اے سے لائسنس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا۔

سول ایوی ایشن حکام نے نئی ایرلائنز کے لائسنس کی درخواست کے لیے رابطوں کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ ایوی ایشن سیکٹر میں اتنی بڑی تعداد میں لائسنس کے لیے سی اے اے رابطہ ملکی معیشت کے لیے اہم ہے۔ بڑی تعداد میں نئی ایرلائنز کے آنے سے مسافروں کو سفری سہولت اور ایوی ایشن شعبے میں ذرمبادلہ کے ساتھ روز گار کے مواقع میسر آئیں گے۔