26 برس پرانا مقدمہ ، ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت

13 Sep, 2024 | 05:06 PM

جمال الدین :  26 برس پرانے  مقدمے میں  25 برس بعد گرفتار ہونے والے  ملزم کی درخوست ضمانت پر سماعت  ہوئی 

باغبانپورہ میں دو نو عمر بھائیوں کے قتل کا 26 سال پرانے  مقدمے پر سماعت ہوئی ۔ انسداد دہشتگردی عدالت  میں قتل کے ملزم اللہ دتا کی درخواست ضمانت دائر کی ۔ملزم اللہ دتا 25 سال روپوش اور اشتہاری رہنے کے بعد گرفتار ہوا۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ ملزم نے شہری اشرف کے دو بیٹوں ہمایوں اور ہارو ن کو قتل کیاملزم اللہ دتہ اور دیگر کیخلاف تھانہ باغبانپورہ میں 1998 میں مقدمہ درج ہوا


 

مزیدخبریں