علی ساہی: ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈاؤن جاری،پولیس ٹیمیں صوبہ بھر کو ناجائز سلحہ کے پاک کرنے کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق رواں برس ہزاروں کی تعداد میں خطرناک آتشی ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1166 کلاشنکوف برآمد کی گئیں،31579پسٹل، 2462 بندوقیں، 2255 رائفلز، 503 ریوالور برآمد، ملزمان سے 2 لاکھ37 ہزار 735 گولیاں اور کارتوس برآمد کئے۔
لاہورمیں ملزمان کے قبضے سے 107 کلاشنکوف، 6580 پسٹل برآمد، 465 رائفلز، 253 بندوقیں، 51 ریوالور،37ہزار سے زائد گولیاں ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئیں۔
آئی جی پنجاب نے اسلحہ کی تشہیر ،ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔