ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بارشوں سے سیلاب، 12 افراد ہلاک

Uttar Pradesh flood 2024, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کئی سال بعد برسنے والی بھاری برسات آخری دنوں میں بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں سیلاب لے آئی۔ کئی علاقوں مین تیز بارش سے سیلاب آ گیا اور بارش سے متعلق حادثات میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

اتر پردیش میں سیلاب کی صورتحال خاص طور پر مشرقی اور وسطی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے بعد کئی ندیوں کے پانی کی سطح میں اضافے کے بعد 900 سے زیادہ دیہاتوں میں تقریباً 18 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کئی علاقوں میں سیلاب آنے کے بعد پانی میں پھنسے ہوئے شہریوں کو نکال کر محفوظ جگہوں تک پہنچانے کے لئے فوج کے جوانوں کو بھیجا گیا۔
 کل جمعرات کے روز ریاست اتر پردیش میں   28.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ 75 اضلاع میں شدید موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔ ہاتھرس ضلع میں سب سے زیادہ 185.1 ملی میٹر بارش ہوئی۔
  اترپردیش  کے بہت سے علاقوں میں  بارش سے متعلق حادثات میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ درجنوں مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اعظم گڑھ، ماؤ، بلیا، پیلی بھیت، شاہجہاں پور، کشی نگر، شراوستی، بلرام پور، لکھیم پور کھیری، بارہ بنکی، سیتا پور، گونڈہ سدھارتھ نگر، مراد آباد، بریلی اور بستی سمیت 18 اضلاع  سیلاب سے زیادہ  متاثر ہوئے ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق رمتاثرہ  اضلاع میں تیز بارش نے جل تھل ایک کردیا۔  محکمہ موسمیات نے اودھ اور روہیل کھنڈ کے بیشتر اضلاع میں مزید شدید بارشوں، سیلاب  کی وارننگ جاری کی ہے۔

اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں