کے الیکٹرک کے بعد بجلی کی ایک اور تقسیم کار کمپنی پر جرمانہ عائد

13 Sep, 2024 | 03:43 PM

ویب ڈیسک : نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے بعد بجلی کی ایک اور تقسیم کار کمپنی (گیپکو) پر بھی جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔ ؎

نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کو ایک کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے، یہ جرمانہ کرنٹ سے بچاؤکے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کیا گیا۔ گیپکو جاری شوکاز نوٹس کے جواب پر نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، گیپکو کو15 روز میں جرمانے کی رقم نیپرا کے اکاؤنٹ میں جمع کرانےکا حکم دیا گیا ہے۔

نیپرا کے حکم نامے میں کہا گیا کہ گیپکو اپنے انتظامی علاقے میں 100 فیصد پولز کی ارتھنگ کرنے ناکام رہا، گیپکو کو 3 ماہ میں باقی ماندہ اسٹیل اسٹرکچر کی ارتھنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ احکامات پرعمل درآمد میں ناکامی پر گیپکو پر مزید جرمانہ لگایا جا سکتا ہے ۔ 

مزیدخبریں