ریپ اٹیمپٹ کا شافی علاج کر کے نرس نے نئی مثال قائم کر دی

13 Sep, 2024 | 03:18 PM

سٹی42: ہسپتالوں میں خواتین کے ریپ اور جنسی حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات اور مجرموں کے ساتھ ہسپتال انتظامیہ سے لے کر پولیس تک تمام مردوں کی مستقل ہمدردی سے تنگ آ کر خواتین نے اپنی حفاظت خود کرنے کی راہ اپنا لی۔ ہسپتال میں نرس نے اپنے ساتھ اجتماعی زیادتی کی کوشش کرنے والوں میں سے ایک کا جنسی عضو ہی کاٹ ڈالا۔ 

 بھارت کے میڈیا میں رپورٹ ہونے والا یہ واقعہ گزشتہ روز بہار کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں پیش آیا۔ جب  ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر نے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک  نرس کو ریپ کرنے  کی کوشش کرنے والے تو نرس نے غیر متوقع طور پر بلیڈ نکال لیا اور  خود پر حملہ کرنے والے ڈاکٹر کا جنسی عضو کاٹ دیا۔ نرس خود کو بچانے کے بعد ہسپتال سے نکل کر سیدھا تھانے گئی اور ریپ کی کوشش کرنے والوں کے خلاف شکایت بھی درج کروا دی۔ 

مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دلیر نرس سے اجتماعی زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزموں میں سے ایک ڈاکٹر تھا جو گنگاپور کے آر بی ایس ہیلتھ کیئر سینٹر میں بطور ایڈمنسٹریٹر بھی کام کرتا ہے۔ 

واقعے کے روز نرس ہسپتال میں نرسز کے ڈیسک پر  اپنا کام کررہی تھی،  ڈاکٹر سنجے کمار اور اس کے 2 ساتھیوں  نے جو شراب کے نشے میں تھے،  نرس سے زیادتی کی کوشش کی۔    اسی وقت نر س نے بلیڈ سے ڈاکٹر کے جنسی عضو کو کاٹا او رخود کو زیادتی سے بچاکر پولیس کے پاس جا پہنچی۔

پولیس کے مطابق نرس کے بیان کے بعد  پولیس نے ہسپتال  سے 3 لوگوں کو گرفتار کرلیا جن میں ڈاکٹر  سنجے کمار اور اس کے دو ساتھی اودھیش کمار اور سنیل کمار گپتا کشامل تھے۔

ہسپتال کے سی سی ٹی وی کمیرہ کی ریکارڈنگ میں دیکھا گیا کہ حملہ آوروں نے نرس کے ساتھ  زیادتی سے پہلے سی سی ٹی وی کا کنکشن کاٹا اور پھر اسپتال کو اندر سے لاک کرلیا،  تینوں افراد  شراب کے نشے میں دھت تھے  جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں