ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک وارڈنز ایک دن میں کتنے چالان کرینگے؟ ٹاسک مل گیا

ٹریفک وارڈنز ایک دن میں کتنے چالان کرینگے؟ ٹاسک مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد:ڈیوٹی پرتعینات ٹریفک وارڈنزکو25چالان روزانہ کرنےکاٹارگٹ مل گیا، 25سےکم چالان کرنے والےآفیسرکی رپورٹ سرکل آفیسرکوبھجوائی جائےگی۔

ٹریفک پولیس ذرائع کےمطابق چالان زیادہ کرنےکی ہدایت سرکل افسران اورچالاننگ آفیسرزکوبھجوادی گئی،سرکل افسران وارڈنز کوچالان ٹارگٹ مکمل کرنیکا پابند بنائیں ، چالان ٹارگٹ پوراکرنےکیلئےوارڈنزناکہ لگاکرچالان کرتےہیں،وارڈنزموٹرسائیکل سواروں کےچالان کرنےکوترجیح دیتےہیں۔
غلط چالانوں سے اکثر وارڈنز اور موٹرسائیکل سواروں کے درمیان تلخ کلامی ہوتی ہے، چالان ٹارگٹ ہونے کی وجہ سے وارڈنز ڈیوٹی کی بجائے چالان کرنے پر ترجیح دیتے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہناتھا کہ چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے کبھی بھی تحریری چالان ٹارگٹ کا حکم نہیں دیا۔