خلیل الرحمان قمر ہنی کیس، ملزم یاسر علی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

13 Sep, 2024 | 02:47 PM

جمال الدین:ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی، ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس،عدالت نے ملزم یاسر علی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق آمنہ عروج کے شریک ملزم یاسر علی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت پر سماعت کی،عدالت نے ملزم یاسر علی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا، خلیل الرحمان قمر کے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کیے، ملزم یاسر علی کی وکلاء نے بھی ضمانت پر دلائل مکمل کیے، ملزم یاسر علی نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائرکر رکھی ہے۔

مزیدخبریں