ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہیں، وزیراعظم

غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہیں، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہیں۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی سمٹ آف دی فیوچر سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے عالمی چیلنجز اور بڑھتی ہوئی کشیدگیوں سے دنیا منقسم ہونے کا خطرہ ہے، دنیا کو متحد کرنے کیلئے مساوات اور انصاف ضروری ہے، غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہیں، غزہ کے لوگوں کے حالت زار میں اس اجتماعیت کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور ممالک پر قرضوں کے انبار، غربت میں اضافہ، معاشی تقسیم، عدم برداشت، دہشت گردی، غیرقانونی غاضبانہ قبضے اور موسمیاتی تبدیلی پر غیر سنجیدگی عالمی اتحاد میں رکاوٹیں ہیں۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے عالمی معاشی ڈھانچے کی اصلاحات ضروری ہے، عالمی برداری کو ترقیاتی سرمایہ کاری کے جدید طریقوں کے بارے میں سوچنا ہوگا، ہمیں دنیا کو ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے بھی محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے، نا انصافی اور عدم مساوات مقامی اور بین الاقوامی سطح پر برے عناصر کو استحصال کا موقع دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور قرضوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی اقوام دہشتگردی اور غلط معلومات کے چیلنجز سے دوچار ممالک سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

 اجلاس سے مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی خطاب کیا۔