کرینہ کپور کاسمیٹک سرجری کیوں نہیں کرواتیں، سوپر سٹار نے سچ بتا دیا

13 Sep, 2024 | 02:43 PM

   سٹی42:  چوالیس سال کی سوپر سٹار  کرینہ کپور فلموں میں ہیروئین کے رول کرتی ہیں لیکن وہ شو بِز کی  "ضرورت" کے باوجود کاسمیٹک سرجری نہیں کروا رہیں۔ اس کی کیا خاص وجہ ہے، آخر کرینہ نے اس حساس موجوع پر لب کھول ہی دیئے۔

کرینہ کپور نے بڑھتی عمر کے باوجود کاسمیٹک سرجری نہ کروانے کی سچ سچ وجہ  بتاتے ہوئے کہا کہ  میری عمر 44 برس ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کسی قسم کے بوٹوکس یا جاسمیٹک سرجری کی ضرورت ہے، اپنے شوہر کو میں ایسے ہی اچھی اور خوبصورت لگتی ہوں۔
ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے بتایا کہ مجھے اپنے ٹیلنٹ اور قابلیت پر بھروسہ رہا ہےاور میں جانتی تھی مجھے اسی ٹیلنٹ کی بنا پر کام ملے گا، میں نے اپنا خیال رکھا، اپنے آپ کو فٹ رکھا۔

نیچرل بیوٹی کرینہ نے بتایا، میں اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ بہترین وقت گزارتی ہوں، ان کے لیے اچھے اچھے کھانے بناتی ہوں، مجھے ورک آؤٹ کرنا بھی پسند ہے۔

  کرینہ نے اپنے کاسمیٹک سرجری سے احتراز کی وجہ یہ بتائی کہ عمر خوبصورتی کا ایک حصہ ہے، ضروری نہیں کہ انسان کو ہمیشہ جوان نظر آنا چاہیے۔ یہ خیال ٹھیک  نہیں کہ خوبصورتی جوان دکھنے میں ہی ہے۔ آپ جس عمر کے ہیں آپ کو اسی کو انجوائے کرنا چاہیے۔ میری عمر 44 برس ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کسی قسم کے بوٹوکس یا سرجری کی ضرورت ہے، میرے شوہر کو میں ایسے ہی اچھی اور خوبصورت لگتی ہوں۔

کرینہ نے بتایا کہ دوست مجھے کہتے ہیں کہ میں خوبصورت نظر آتی ہیں، ساتھ ہی مجھے فلمز کی آفرز بھی آرہی ہیں، میں ایسی فلموں کا انتخاب کرتی ہوں جو میری عمر کے لحاظ سے ٹھیک ہوں، چاہتی ہوں مداح مجھے ویسے دیکھیں جیسی میں ہوں، اور اسی کو سراہیں۔

مزیدخبریں