ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی؟

تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے، پاکستانی عوام کو بھی ثمرات ملنے کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے کمی ہوسکتی ہے۔

 ذرائع کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹرسے زائد اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک کمی کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان 15 ستمبر کی رات کیا جائے گا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کی مںظوری سے حتمی اعلان کریں گے۔

  ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر لئے جانے والے پریمئم میں بھی کمی ہوئی ہے،عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل کمی آرہی ہے، خام تیل کی قیمتوں کی کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ پی ایس او ایڈ جسٹمنٹ اور کسٹم ڈیوٹی میں بھی کمی ہوئی ہے جس کے ثمرات عوام کو یقیناً ملیں گے۔
 

Ansa Awais

Content Writer