ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہلی کے وزیرِ اعلیٰ کی ضمانت منظور

دہلی کے وزیرِ اعلیٰ کی ضمانت منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کی کرپشن کیس میں ضمانت منظور کر لی۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-09-13/1390488_4067773_%D8%AC%DA%BE%D8%B3%D8%A8%D8%AF%D8%A6%D8%AC_updates.jpg

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت منظور ہونے کے بعد ان کی اہلیہ نے مبارک باد پیش کی۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اروند کیجریوال کو عام انتخابات سے قبل کرپشن کے الزامات میں مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔اروند کیجریوال شراب پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں گزشتہ 6 ماہ سے جیل میں قید ہیں۔ 

انہیں جولائی میں اس کیس میں عبوری ضمانت مل گئی تھی لیکن اسی پالیسی سے متعلق دوسرے مقدمے کی وجہ سے انہیں قید میں رکھا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاسی رہنما اور ان کی پارٹی (اے اے پی) نے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer