ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

13 Sep, 2024 | 12:41 PM

Ansa Awais

شاہد سپرا : شہر سمیت ملک بھر میں سولر پینلز کی مارکیٹ کریش کر گئی، پانچ سے پندرہ کلوواٹ کے سسٹم کی قیمت میں دو سے تین لاکھ روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔
 ذرائع نے بتایا کہ پانچ کلوواٹ کیلئے مارکیٹ میں چھ لاکھ پچاس ہزار روپے جبکہ سات کلوواٹ سسٹم کیلئے سات لاکھ پچیس ہزار روپے قیمت مقرر کر دی گئی ہے،اسی طرح دس کلوواٹ سسٹم کیلئے نو لاکھ پچاس ہزار روپے، بارہ کلوواٹ سسٹم کیلئے گیارہ لاکھ روپے جبکہ پندرہ کلوواٹ سسٹم کیلئے بارہ لاکھ پچاس ہزار روپے قیمت مقرر کی گئی ہے،مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم کیلئے متعین کی گئی ہیں تاہم ہائبرڈ سسٹم کیلئے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا ہو گی۔

مزیدخبریں