عرفان ملک : انسانی سمگلنگ ، ایف آئی اے انسدادانسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی کارروائیاں ،انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن, ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کی بڑی کارروائیوں میں 2اشتہاری گرفتار کئے گئے۔گرفتار ملزمان میں اختر چیمہ، عبد القادر اور محمد عثمان شامل ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم اختر چیمہ کو چھاپہ مار کارروائی میں گجرات سے گرفتار کیا گیا ۔ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا ۔ملزم شہری کو غیر قانونی طور پر بارڈر پار کروانے میں بھی ملوث تھا۔ملزم نے متاثرہ شہری کو بارڈر پار کرواتے ہوئے ترکی بھجوایا۔ملزم نے سال 2015 میں متاثرہ سے 2 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔گرفتار ملزم سال 2015 سے ایف آئی اے لاہور زون کو مطلوبہ تھا۔
دوسری کارروائی میں ملزم عبد القادر اور محمد عثمان کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا ۔ملزمان شہریوں کوغیرقانونی طورملازمت کی غرض سےبیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے،ملزم عبد القادر سے 2 عدد پاکستانی پاسپورٹ ملائیشین ویزاسٹیکرز کیساتھ برآمد ہوئے۔ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا ۔ملزم عثمان نے شہری کو ورک ویزاپر عمان بھیجنے کے لیے 6 لاکھ روپے وصول کیے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔