ویب ڈیسک: افریقی ملک بوٹسوانا میں دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا دریافت ہوگیا،نایاب ہیرا 120 سال میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا ہیرا ہے۔
تفصیلات کےمطابق یہ دو ہزار چارسوبانوے قیراط کا ہے۔تاہم اس کی کوالٹی کے متعلق نہیں بتایا گیا کہ آیا اسے جیولری میں استعمال کیا جاسکتا ہےیانہیں۔ہیرے کو کینیڈا کی کان کن کمپنی نے دریافت کیا ہے۔
کمپنی کےمطابق ہیرا شمال مشرقی بوٹسوانا میں ہیروں کی کان سے نکالا گیا۔ 1905 میں دنیا کا سب سے بڑا ڈائمنڈ،کولینن دریافت ہوا،جو 3ہزار 106 قیراط کا تھا۔اسے 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔جنہیں برطانوی شاہی زیورات میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ نیا دریافت ہونے والا ہیرا کس حد تک اعلی معیار کے جواہرات میں تبدیل ہو گا، لیکن اس کی بہت بڑی جسامت کی وجہ سے اس کی قیمت کروڑوں میں ہو سکتی ہے۔
2492 قیراط کا یہ ہیرا کینیڈا کی ایک کان کن کمپنی لوکارا ڈائمنڈ کارپوریشن نے دریافت کیا،کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس قیمتی پتھر کو شمال مشرقی بوٹسوانا میں واقع کارووے (Karowe) نامی ہیروں کی کان سے نکالا گیا۔