ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئمہ بیگ کی ڈیٹنگ کی خبریں گرم، لڑکا کون ؟

آئمہ بیگ کی ڈیٹنگ کی خبریں گرم، لڑکا کون ؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

گزشتہ کچھ عرصے سے آئمہ بیگ مختلف تنازعات کا شکار رہی ہیں، پہلے گلوکارہ اور اداکار شہباز شگری کی منگنی ٹوٹ گئی تھی جس کی وجہ سے اُنہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کے بعد آئمہ بیگ اور معروف گلوکار ساحر علی بگا کے درمیان لفظی تکرار رہی، اس کے علاوہ گلوکارہ کو اکثر اُن کے بولڈ لباس کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اب آئمہ بیگ ایک بار پھر سوشل میڈیا اور خبروں کی زینت بن گئی ہیں، گلوکارہ کی حالیہ تصاویر دیکھ کر مداح تجسس کا شکار ہوگئے ہیں۔حال ہی میں آئمہ بیگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوریز میں فیشن برانڈ ‘راستہ’ کے مالک زین احمد کے ہمراہ اپنی چند تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد سے دونوں کی ڈیٹنگ کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

آئمہ بیگ اور زین احمد کو کئی مقامات پر ایک ساتھ بھی دیکھا گیا ہے جبکہ گلوکارہ نے زین احمد کی پوسٹس پر محبت بھرے کمنٹس بھی کیے جس کے بعد مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

دوسری جانب آئمہ بیگ اور زین احمد نے اس حوالے سے کسی بھی خبر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer