ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیل ملازمین کی موجیں ختم، بجلی بلوں میں 10 ہزار سے لیکر 26 ہزار اضافہ کردیا گیا

جیل ملازمین کی موجیں ختم، بجلی بلوں میں 10 ہزار سے لیکر 26 ہزار اضافہ کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:بڑھتی ہوئی بجلی اور گیس کی قیمتیں، جیل ملازمین کی موجیں ختم،جیلوں سےملحقہ جیل ملازمین کی رہائشگاہوں پربلزمیں50فیصدسےزائدکااضافہ کردیا گیا۔

چھوٹےملازمین کےبلزمیں55فیصداورافسران کےبلزمیں 45فیصداضافہ کیا گیا،آئی جی جیل آفس نےبلزوصولی کا نیا شیڈول جاری کرکے وصولی کاحکم دے دیا۔

دستاویزات کے مطابق 1سے5سکیل کےملازمین کےبلز4688سےبڑھاکر10ہزارکردیئےگئے،6سے10سکیل کےملازمین کےبلز6055سےبڑھاکر11ہزارکردیئےگئے،11سے15گریڈکےملازمین کےبلز7053سے14ہزارکردیئےگئے۔
گریڈ16کےملازمین کےبلز9724سےبڑھاکر17ہزارکردیئےگئے،17سے19سکیل کےافسران کےبلز12600سےبڑھاکر22ہزارکردیئےگئے،گریڈ20اور21کےملازمین کےبلز14400سےبڑھاکر26ہزارکردیئےگئے۔