جنید ریاض : سکولوں میں خواتین اساتذہ کو جنسی طور پرہراساں کیے جانے کی شکایات میں اضافہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر خواتین عدم تحفظ کا شکارہیں۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معاملے پر سخت نوٹس لے لیا۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ورک پلیس ایکٹ 2010 پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق خواتین اساتذہ کو کام کی جگہ پر ہراساں کرنیوالے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور متعلقہ اساتذہ کیخلاف پیڈ ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کی جائیگی، جبکہ کارروائی کی رپورٹ محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھی بھجوائی جائے گی۔
سکولوں میں خواتین اساتذہ کو جنسی طور پرہراساں کیے جانے کی شکایات میں اضافہ
13 Sep, 2024 | 11:24 AM