ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں انڈیکس 80 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 999 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 16 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 79 ہزار 17 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ شرحِ سود میں کمی اور آئی ایم ایف سے معاملات میں پیش رفت کا اسٹاک کے کاروبار پر مثبت اثر پڑا ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 2 فیصد کم کر کے 17.50 فیصد کر دی ہے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ 25 ستمبر کو پاکستانی پروگرام پر فیصلہ دے گا۔