چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا سول سیکرٹریٹ کا دورہ

13 Sep, 2024 | 11:10 AM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : چیف سیکرٹری کا سول سیکرٹریٹ کا دورہ ،مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔ تمام دفاتر میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ سیکرٹری خزانہ مجاہد شیردل اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف بھی چیف سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔ چیف سیکرٹری نے مکمل ہونیوالے ترقیاتی کام کو چیک کیا۔ چیف سیکرٹری نے صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور سول سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سیکرٹریٹ ہمارے گھر کی طرح ہے، ہم نے پورا دن یہاں گزارنا ہوتا ہے، اس لئے صفائی پرخصوصی توجہ دی جائے۔
 

مزیدخبریں