جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

13 Sep, 2024 | 10:35 AM

ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر کپتان لورا وولوارٹ کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ سے براستہ دبئی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی،ٹیم اب لاہور سے بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملتان روانہ ہو گی۔

جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ سے براستہ دبئی لاہور پہنچی اور اب لاہور سے بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملتان روانہ ہو گی،مہمان ٹیم پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

مزیدخبریں