ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤگھیراؤکیس، پی ٹی آئی رہنماوں کو گرین سگنل مل گیا

عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤگھیراؤکیس، پی ٹی آئی رہنماوں کو گرین سگنل مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:9مئی تھانہ شادمان نذر آتش اور عسکری ٹاور حملے کے مقدمات،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں پر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کےمطابق فاصل جج کے تبادلہ کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر پیشرفت نہیں ہوئی،ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے،شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ نے بعد از گرفتاری درخواست دائر کر رکھی ہے۔
اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے،انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی نے سماعت ملتوی کی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی بیماری کےباعث حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،عدالت نے اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی،اعظم خان سواتی اور مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے،عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 8 اکتوبر تک توسیع کر دی۔