جنید ریاض: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی کنوینئر شپ میں ایجوکیشن آفیسرز کے انٹرویوز جاری،پہلے مرحلے میں سی ای اوز اور ڈی پی آئیز کے انٹرویو کئے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق انٹرویو میں اُمیدواروں کی مختلف صلاحیتوں کو جانچا گیا، اُمیدواروں کی ایڈمنسٹریشن، کمیونیکیشن، آئی ٹی، لیڈر شپ و دیگر صلاحیتوں کو پرکھا گیا،شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے وزیر تعلیم نے خود تمام انٹرویوز کئے۔
وزیر تعلیم نے اُمیدواروں سے سوالات کئے کہ بہتری کیسے لائیں گے، چیلنجز سے کیسے نمٹیں گے؟ انرولمنٹ کیسے بہتر کریں گے، کیا تبدیلیاں لائیں گے؟سکولوں میں سہولیات کا فقدان کیسے دور کریں گے؟اب تک کیا ریفارمز لائے، آگے کیا ویژن ہے؟