ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسلادھار بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسلادھار بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصی سجاد:لاہور شہر میں سورج کی تیز کرنوں نے درجہ حرارت بڑھا دیا،رواں ہفتے موسم گرم اور خشک رہے گا، ملک کے دیگر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورشہر کا موجودہ درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا،شہر میں آلودگی کی شرح میں کمی ،ایئر کوالٹی انڈیکس 68ریکارڈ کی گئی،عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 29ویں نمبر پر آ گیا،یو ایس قونصلیٹ 71،مراتب علی روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 68ریکارڈ کی گئی۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، شام /رات کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، نورپور تھل، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور اورگجرات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، مردان اورصوابی میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران شام/ رات کے اوقات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

 سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔