اسلام پورہ میں دوستوں کا دوست پر تشدد ،ویڈیو بھی بنائی

13 Sep, 2024 | 10:02 AM

عابدچودھری: اسلام پورہ میں دوستوں نے دوست کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو سامنے آ گئی۔

تفصیلات کےمطابق ملزمان نے شہری عاطف کو مرغا بنایا ،ہراساں کرنے کے لئے فائرنگ کرتے رہے،ملزمان آپس میں دوست تھے جو شک کی بنیاد پر پرانے دوست پر تشدد کرتے رہے۔
ایس ایچ او اسلام پورہ نے ٹیم کے ہمراہ تینوں ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں ریحان ،طلحہ اور سلمان شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزیدخبریں