ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکلسٹ، گاڑیوں اور رکشہ ڈرائیوروں کیلئے بری خبر

موٹرسائیکلسٹ، گاڑیوں اور رکشہ ڈرائیوروں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:بغیر ہیلمٹ،بغیر لائسنس موٹرسائیکلسٹ، ایل پی جی سلنڈر والی گاڑیوں،رکشوں کا لاہور میں داخلہ محدود کرنے کا فیصلہ،داخلی و خارجی راستوں پر بغیر ہیلمٹ، بغیر لائسنس موٹرسائیکلسٹ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شہریوں کے محفوظ سفر کےلئے پرعزم میں پیش پیش ہیں،حادثات کے سدباب اور محفوظ سفر کےلئے موثر اقدامات جاری ہیں،داخلی و خارجی راستوں پر بغیر ہیلمٹ، بغیر لائسنس موٹرسائیکلسٹ کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنےوالے رکشوں،وہیکلز کےخلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔
راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابوصابو، اڈا پلاٹ، نوازشریف انٹرچیج پر نفری تعینات کی گئی ہے، ہربنس پورہ، گجومتہ، صوئے آصل، بھٹہ چوک سمیت 10 مقامات پر نفری تعینات ہے۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہناتھا کہ آئندہ ہفتے سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کا داخلہ محدود کردیا جائے گا، ایل پی جی گیس کے استعمال پر ،ویگنوں کو بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں، متعلقہ محکموں کے تعاون سے ایل پی جی گیس سلنڈر اتروا دئیے جائیں گے، ٹرانسپوٹرز کو انسانی جانوں سے ہرگز کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔
بغیر لائسنس موٹرسائیکلوں کو فوری لائسنس بنوانے کی سہولت دی گئی ،سخت کریک ڈاؤن سے قانون شکن عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی، ہمارا مقصد چالان کرنا نہیں، شہریوں کو قوانین کا تابع بنانا ہے۔