جنیدریاض: ترقیوں کے منتظر نان ٹیچنگ سٹاف کی سنی گئی،ایجوکیشن اتھارٹی نے 11جونیئر کلرکس کو بطور سینئر کلرک ترقی دی۔
تفصیلات کےمطابق جونیئر کلرک کو گریڈ 11سے 14میں ترقی دی گئی،ترقی پانے والے ملازمین شہزاد احمد،محمد سعید،محمد فیاض،طاہر ریاض ،نگہت محسن ، امانت علی ،محمد رئیس خان،محمد رئیس خان،احمدعلی ،نوید عالم،امجد حسین ،مسعود ثاقب شامل ہیں۔
اجلاس میں ایپکاایجوکیشن کے چیئرمین ارشد مہر ،صدر آصف جٹ نے شرکت کی،چیئرمین ایپکا ارشد مہر کا کہناتھا کہ نان ٹیچنگ سٹاف عرصہ دراز سے ترقیوں کا منتظر تھا،سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے کہا نان ٹیچنگ سٹاف کی ترقیاں میرٹ پر کی گئیں۔