ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت میاں میر ؒ کے سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا

حضرت میاں میر ؒ کے سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم:معروف روحانی شخصیت حضرت میاں میر ؒ کا 401 واں سالانہ عرس شروع ہوگیا، تقریبات کا آغاز , رسم چادر پوشی ,ہارون علی گیلانی ،چودھری نواز لدھڑ،رانا احسن شرافت سمیت عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

تفصیلات کے مطابق میاں میر کے چار سو ایک ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا،پہلےروز رسم چادر پوشی ہوئی،سجادہ نشین ہارون علی گیلانی، ایم پی اے چودھری نواز لدھڑ سمیت عقیدت مندبڑی تعدادمیں شریک ہوئے، عرس کے پہلے روز بین الاقوامی کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا،رانا احسن شرافت،سید محمد چشتی اوردیگرنےشرکت کی، محفل سماع ہوئی۔
عقیدت مندوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا،عرس کےپہلے روز لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا، شرکاکاکہناتھا حضرت میاں میر نے ساری زندگی انسانیت کادرس دیا۔